مشترکہ بحری مشق، چین و روس کے بحری جہازوں کا ایرانی سمندری حدود میں استقبال

تہران (ارنا) چین اور روس کے بحری جہاز شمالی بحر ہند میں مشترکہ میری ٹائم سیکورٹی بیلٹ 2025 مشق کے انعقاد کے لیے ایرانی سمندری حدود میں داخل ہوگئے ہیں۔

روسی فیڈریشن کی بحریہ کے یونٹس بشمول تباہ کن رزخی، تسڈی ژاپوف اور لاجسٹک جہاز پیچنگا اور چینی بحریہ کے تباہ کن باؤ ٹو اور لاجسٹک جہاز گائو یوھو میری ٹائم سیکورٹی بیلٹ 2025 مشق میں حصہ لینے کے لیے ایرانی سمندری حدود میں پہنچ گئے ہیں۔

اس بحری مشق میں ایران کی بحریہ کے فلوٹنگ اور فلائنگ یونٹ ڈسٹرائر جماران، الوند، بایندر اور جہاز بشمول نیزہ، گناوہ، نایبند، بھرگان اور پاسداران انقلاب اسلامی ایران کی بحریہ کا اسکارٹ جہاز شہید صیاد شیرازی اورشہید روحی و شہید محمودی حصہ لے رہے ہیں۔

7ویں مشترکہ میری ٹائم سیکیورٹی بیلٹ مشق شمالی بحر ہند میں منعقد کی جائے گی، جس میں روس، چین، ایران اور IRGC  کے بحری بیڑے اور پاکستان، آذربائیجان، جنوبی افریقہ، عمان، قزاقستان،  قطر، عراق، متحدہ عرب امارات اور سری لنکا کے مبصرین شرکت کریں گے۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .